ریاست مدھیہ پردیش کے کٹنی میں زمین مافیاؤں کے خلاف چلائی جارہی آپریشن کلین میں انسانیت کو شرمشار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد گاؤں سلیمنا میں مقامی باشندوں نے خوب ہنگامہ کیا۔
مقامی لوگوں نے 'آپریشن کلین' مہم چلارہے 'دمن دل' پر الزام عائد کیا کہ ایک گھر میں لعش رکھی ہوئی ہے، جس کے مد نظر لواحقین نے آخری رسومات ادا ہونے تک مہم چلا رہے دمن دل کے عملہ سے گھر کو زمین منہدم نہ کرنے کی التجا کی تھی، لیکن انتطامیہ نے اہل خانہ کی باتوں کو بغیر توجہ دیے مکان کو زمیں دوز کردیا۔
واقعے کے بعد ضلعی کلکٹر نے متاثرہ خاندان کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شکن بائی کی ساس 18 دسمبر کو فوت ہوگئیں تھیں، جبکہ شکن بائی کو مکان خالی کرنے کے لیے دو دن کی مہلت بھی دی گئی تھی۔
کلیکٹر نے یہ بھی بتایا کہ جو مکانات مسمار کیے گئے ہیں وہ سرکاری زمین میں بنائے گئے تھے، سردی کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام متاثرہ خاندانوں کو سرکاری عمارت میں منتقل کردیا ہے۔
دوسری طرف جن لوگوں کے مکانات مسمار کیے گئے ہیں، ان کا الزام ہے کہ انہیں کوئی مدد نہیں دی گئی ہے، انہوں نے اس ٹھنڈ رات کو کھلے آسمان کے نیچے گزارا ہے ۔