ملاپورم: کیرالہ کے کری پور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے جمعرات کو دو مسافروں سے 4 کلو 650 گرام وزنی سونا ضبط کیا۔ جس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 2.55 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ایئر کارگو کمپلیکس میں سامان کی چیکنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر کسٹمز جے کے۔ آنند کرشنن کی قیادت والی ٹیم نے کوکر اور ایئر فرائر میں چھپایا گیا 2 کلو 324 گرام سونا ضبط کیا جو اسمگلنگ کے لیے لایا گیا تھا۔ اہلکاروں نے اس سلسلے میں کپڈ کے اسماعیل کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ ارمبرا کے عبدالرؤف سے دو کلو 326 گرام سونا بھی ضبط کیا گیا۔ سونا جوس میکر، رائس کوکر اور پنکھے میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل کسٹم افسران نے جدہ سے کری پور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر سے تقریباً 60 لاکھ روپے مالیت کا 1162 گرام سونا ضبط کیا تھا۔ کسٹم ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اسمگل شدہ سونے کے ساتھ ملاپورم ضلع کے چیروموکو کے جعفر کو گرفتار کیا ہے۔ دریں اثنا کننور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دبئی سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز سے پہنچنے والے ایک مسافر سے تقریباً 66 لاکھ روپے کا 1241 گرام سونا ضبط کیا گیا تھا۔ کسٹمز کے ڈپٹی کمشنر سی وی جے کانت کی قیادت میں ایک ٹیم نے کاسرگوڈ ضلع کے بیکل کے ابوبکر کو اس سلسلے میں حراست میں لیا۔ اسمگل شدہ سونا پولی تھین کے دو پیکٹوں میں چھپایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Kannur International Airport کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونا ضبط
یو این آئی