ETV Bharat / state

Kannur International Airport کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونا ضبط - کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونا ضبط

کیرالہ کے شہر کنور میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک مسافر کے پاس سے تقریبا 66 لاکھ روپے کا غیر قانونی سونا ضبط کیا گیا۔ Gold seized in Kannur

کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونا ضبط
کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونا ضبط
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 6:49 AM IST

کننور: ایئر کسٹمز اور ڈی آر آئی افسران کی مشترکہ کارروائی میں جمعہ کو کیرالہ کے کننور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دبئی سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز سے پہنچنے والے ایک مسافر سے تقریباً 66 لاکھ روپے کا 1241 گرام سونا ضبط کیا گیا۔ کسٹمز کے ڈپٹی کمشنر سی وی جئے کانت کی قیادت میں ایک ٹیم نے کاسرگوڈ ضلع کے بیکل کے ابوبکر کو اس سلسلے میں حراست میں لیا ہے۔ اسمگل شدہ سونا پولی تھین کے دو پیکٹوں میں چھپایا گیا تھا ۔ دریں اثنا، کسٹم افسران نے جمعہ کو جدہ سے کری پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافر سے تقریباً 60 لاکھ روپے مالیت کا 1162 گرام سونا ضبط کیا۔ کسٹم ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اسمگل شدہ سونے کے ساتھ ملاپورم ضلع کے چیروموکو کے جعفر کو گرفتار کیا ہے۔ Gold seized at Kannur International Airport

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے حکام نے کاٹن کے ڈبے میں چھپا کر لائے گئے 1821 گرام سونے کو ضبط کر لیا۔ یہ 1821گرام سونا جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپئے بتائی گئی تھی، دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچے شخص کے سامان کی تلاشی کے دوران پایا گیا۔ اس مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی جس پر اس کا کہنا تھا کہ وہ اس سونے کو پیسٹ کی شکل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ اس کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا۔ Gold seized at Shamshabad Airport

یہ بھی پڑھیں: Gold Seized at Hyderabad Airport حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.