ذرائع کے مطابق دکن کرانیکل کے نامہ نگارسدیش نے حال ہی میں گانجا مافیا کے کارناموں کو اجاگر کیا تھا۔مافیا نے اتوار کی رات کو سدیش کے گھروالوں کی موجودگی میں ان پر حملہ کیا اور انہیں اور ان کے بھائی کو چاقو سے مارکر زخمی کردیا۔
شدید طور پر زخمی سدیش کو میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی سنیش کو ہلکے زخموں کی وجہ سے کین کولم تعلقہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حملہ آوروں کی شناخت سدیش کے پڑوسی چندرن اور اس کے بیٹے اکشے اور ابھیجیت کے طورپر کی گئی ہے۔
اس دوران کیرالہ ورکنگ جرنلسٹس یونین نے ریاستی حکومت سے اس معاملے میں گانجا مافیاؤں کے خلاف فوراً سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔