ETV Bharat / state

1st G20 Health Working Group Meetin جی -20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ ترواننت پورم میں 18-20 جنوری تک - جی 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ

ہندوستان کی جی-20 صدارت میں صحت پر ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) کی چار میٹنگیں اور ایک وزارت صحت سطح کی میٹنگ (ایچ ایم ایم) ہوگی۔ یہ میٹنگیں ترواننت پورم (کیرالہ)، گوا، حیدرآباد (تلنگانہ) اور گاندھی نگر (گجرات) سمیت ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی، جس میں ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافتوں کی نمائش کے لیے وزیر اعظم کی کال کو اجاگر کیا جائے گا۔First G20 Health Working Group meeting in Thiruvananthapuram

1st G20
1st G20
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 10:42 PM IST

نئی دہلی، بھارت کی جی-20 صدارت کے تحت اس فورم کے ہیلتھ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 18 سے 20 جنوری تک کیرالہ میں ترواننت پورم میں ہوگی۔ہندوستان اس وقت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے 20 ٹروئیکا (ٹاپ تھری) کا حصہ ہے، جس میں گروپ کی سابقہ ​​چیئر انڈونیشیا، موجودہ چیئر انڈیا اور آنے والی چیئر برازیل شامل ہے۔ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ جی 20 کے تین سرفہرست ممالک میں سے تین ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی جی 20 کی سربراہی جامع، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن ہوگی۔ وزیر اعظم کے ذریعہ پیش کیا گیا تھیم: 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' ہندوستان کے 'واسودھیو کٹمبکم' کے فلسفے کی تائید کرتا ہے۔ یہ دنیا کے لئے وبا کے بعد ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنے کا مطالبہ ہے۔

ہندوستان کی جی-20 صدارت میں صحت پر ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) کی چار میٹنگیں اور ایک وزارت صحت سطح کی میٹنگ (ایچ ایم ایم) ہوگی۔ یہ میٹنگیں ترواننت پورم (کیرالہ)، گوا، حیدرآباد (تلنگانہ) اور گاندھی نگر (گجرات) سمیت ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی، جس میں ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافتوں کی نمائش کے لیے وزیر اعظم کی کال کو اجاگر کیا جائے گا۔

ہندوستان نے جی-20 صحت کے ایجنڈے پر بحث کے لیے درج ذیل تین ترجیحات کی نشاندہی کی ہے جن میں پہلی صحت کی ہنگامی صورتحال کی روک تھام، تیاری اورردعمل، دوسری محفوظ، موثر، معیاری اور سستی دوا کے تئیں اقدام (ویکسین، علاج اور تشخیص) تک رسائی اوردستیابی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوا سازی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا اور تیسری ترجیح میں عالمی صحت کی کوریج میں مدد اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے ڈیجیٹل صحت کی جدت اور حل جیسے موضوعات شامل ہیں۔

مندرجہ بالا ترجیحات سے متعلق موضوعاتی بات چیت کا اہتمام ایچ ڈبلیو جی کے اجلاسوں میں کیا جائے گا۔ ان اجلاسوں میں جی-20 کے رکن ممالک ، خصوصی مدعوممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:J K to host G-20 summit سرینگر بھی جی ٹوینٹی اجلاس کی میزبانی کرے گا، صوبائی کمشنر پی کے پولے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.