ETV Bharat / state

ای ڈی نے بنیش سے جائیداد کی تفصیلات طلب کیں - کیرالہ اکائی کے سکریٹری

ای ڈی حکام کو شبہ ہے کہ بنیش نے انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت کچھ بڑا فراڈ کیا ہے۔

ed
ed
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:49 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی کیرالہ اکائی کے سکریٹری کوڈیری بالا کرشنن کے بیٹے بنیش کوڈیری اور ریاسی رجسٹری محکمہ کو اس کے ( بنش کے) اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

ای ڈی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا 'جانچ ایجنسی نے دونوں فریقوں سے کہا ہے اسے جانکاری دیے بغیر بنیش کی کسی بھی جائیداد کو منتقل یا خرید و فروخت نہ کیا جائے'۔

ای ڈی نے یہ نوٹس انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جاری کئے ہیں۔ ای ڈی حکام کو شبہ ہے کہ بنیش نے انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت کچھ بڑا فراڈ کیا ہے۔

بنیش کا برا وقت اس وقت شروع ہوا جب چار قومی تفتیشی ایجنسیوں نے ترواننت پورم ہوائی اڈے پر پکڑے گئے ایک سفارت کار کے بیگ سے کافی مقدار میں سمگل شدہ سونا برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیے
خاص رپورٹ: دیو آنند جس کے رَگ رَگ میں اداکاری بسی ہوئی تھی

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس کے ساتھ ہی بنگلورو میں منشیات کے کاروبار کو بھی بے نقاب کیا تھا ۔

ای ڈی نے 9 ستمبر کو بنیش سے پوچھ گچھ کی گئی تھی اور بعد میں اسے چھوڑدیا گیا تھا۔ ای ڈی کو دیے بیان میں بنیش نے کہا ہے کہ وہ ایک ویزا اسٹیمپنگ کمپنی کا ڈائریکٹر ہے جس کا سونے اسمگلنگ سے راست تعلق ہے۔ اس معاملے میں بنیش پر یہ بھی الزام ہے کہ اسے سونے کی اسمگلنگ کے منافع کا ایک حصہ ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.