ETV Bharat / state

کیرلا میں کورونا کے سرگرم معاملے 63000 کے قریب - کیرلا

کیرلا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 3021 نئے معاملے سامنے آئے اور اس وبا سے متاثر 5145 مزید لوگ صحت مند ہوئے جسے سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 63000 کے قریب پہنچ گئی۔

Corona's active case in Kerala is close to 63,000
کیرلا میں کورونا کے سرگرم معاملے 63000 کے قریب
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:37 PM IST

کیرلا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج نئے معاملے، صحت مند ہونے کے معاملے اور سرگرم معاملوں کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں 3021 نئے معاملے سامنے آنے سے پیر کو متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 778874 پہنچ گئی اور 5145 لوگوں کے صحت مند ہونے سے ا وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 712389 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران مزید 19 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3161 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس دوران سرگرم معاملوں میں 2146 کی کمی ہونے سے ان کی تعداد گھٹ کر 63131 رہ گئی۔ سبھی سرگرم مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں علاج چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں کریلا اب مہاراشٹر سے بھی آگے نکل چکا ہے اور پورے ملک میں پہلے مقام پر آگیا ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں کیرلا تمل ناڈو کے بعد پانچویں مقام پر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.