ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra کیرالا میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا پانچواں دن - بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کی بھارت جوڑی یاترا کو ایک دن کا آرام ملا اور اب آرام کے بعد یہ سفر ایک بار پھر کیرالا کے کولم ضلع کے پولیاتھوڈو سے شروع ہوا ہے۔ Congress Bharat Jodo Yatra in Kerala

کیرالہ میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا پانچواں دن

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 12:50 PM IST

کولم: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' کیرالا میں آج پانچویں دن ہزاروں لوگوں کی شرکت کے ساتھ پولیاتھوڈو جنکشن سے شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، ’’ایک دن کے آرام کے بعد بھارت جوڑو یاترا آج صبح 06.45 بجے کولم سے دوبارہ شروع ہوئی۔ Congress Bharat Jodo Yatra Day 5

انہوں نے لکھا کہ 'آج صبح 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور سمندر کے کنارے نیندکارا میں رکے گی۔ پد یاترا صبح 11.00 بجے نیڈیکارا میں رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ روانہ ہو کر کرونا گاپالکی پہنچے گی۔ پد یاترا کے دوران صبح سے ہی سڑک کے دونوں طرف لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ پد یاترا میں شریک لوگ 'ملے قدم، جڑے وطن' (قدم قدم ہم ہندوستان کو متحد کریں) کا نعرہ لگارہے ہیں۔ کانگریس لیڈر کاجو کے کاروباریوں اور ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آرایس پی)، فارورڈ بلاک اور مختلف ٹریڈ یونینوں کے لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Slams BJP over Inflation مہنگائی سے لوگ کافی پریشان، راہل

کانگریس کی یاترا 3750 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 150 دنوں میں 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی۔ کیرالہ میں 11 ستمبر سے شروع ہونے والی پد یاترا 17 ستمبر کو الاپوزا میں داخل ہوگی اور 21 و 22 ستمبر کو ارناکولم ضلع سے ہوتی ہوئی 23 ستمبر کو تھریشور پہنچے گی۔ کیرالہ میں 29 ستمبر تک 19 روزہ پدیاترا سات اضلاع میں 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یکم اکتوبر کو کرناٹک میں داخل ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.