یہ لیگ ریاست کے 12 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائے ویجاین اس لیگ کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر مایہ ناز بھارتی کرکٹر سچن تینڈولکر بطور مہمان شریک ہوں گے۔
کیرالہ کی روایتی نہرو ٹرافی بوٹ ریس کو ریاست میں آئے سیلاب کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا لیکن اس موقع پر سی بی ایل کے ساتھ ساتھ نہرو ٹرافی بوٹ ریس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
نہرو ٹرافی بوٹ ریس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ہی سی بی ایل کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
تمام مقابلے دوپہر 2:30 بجے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ سی بی ایل کی فاتح ٹیم کو 25 لاکھ، دوسری ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔
کھیل کے شائقین ابھی سے اس لیگ کے ٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت 100 روپے سے 3000 روپے تک ہے۔
کھیل کا ختتام آئندہ ماہ 23 نومبر کو ہوگا۔