تھریشور، کیرالہ کے تھریشور میں فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جیت کا جشن منانے کے لیے ایک ہوٹل کے مالک نے اپنے طریقے سے ارجنٹائن کے 1000 فٹ بال شائقین کو بریانی مفت کھلائی۔Kerala hotel owner dishes out 1,500 free biryanis to celebrate Argentina’s World Cup win
تھریشور کے راک لینڈ ہوٹل کے مالک شیبو پورتھر ارجنٹائن کے کھیل کے دیوانے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اگر اس بار ارجنٹائن کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ جیتتی ہے تو وہ اس ٹیم کے کھیل کے دیوانے فٹ بال کے 1000 شائقین کو مفت بریانی کھلائیں گے ۔ اب ارجنٹائن کی جیت کے بعد ہوٹل مالک نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 1000 فٹ بال شائقین کو مفت بریانی کھلائی۔
کل فٹ بال میچ ختم ہونے کے بعد شیبو اپنے ہوٹل کے کارکنوں کے ساتھ باورچی خانے میں واپس آیا کیونکہ اس نے اپنے وعدے کے مطابق اگلے دن لوگوں کو بریانی کھلانی تھی اور بریانی پکانا شروع کر دی۔ آج جو بھی شیبو کے ہوٹل پہنچے اسے مفت میں گرم بریانی کھانے کو ملی۔ صبح 11.30 بجے کے قریب فٹ بال کے شائقین کی بڑی تعداد ہوٹل کے آس پاس جمع ہوگئی۔
شیبو نے اپنے ہوٹل میں آنے والوں کو مفت بریانی کھلا کر 36 سال بعد ارجنٹائن کی فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا جشن منایا۔
مزید پڑھیں:Football Fans Decorate Streets فٹبال شائقین نے فیفا ورلڈ کپ کی تھیم میں پوری گلی کو سجا دیا
یواین آئی