ETV Bharat / state

کیرالہ: کوزیکوڈ ایئر پورٹ پر طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 16 مسافر ہلاک - حادثہ اتنا شدید تھا کہ طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا

کیرالہ کے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ، معاون پائلٹ سمیت 16 مسافروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

an air india express plane skidded during landing at karipur airport, kozhikode
کیرالہ: کوزیکوڈ ایئر پورٹ پر طیارہ حادثہ، دو ہلاک
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 9:36 PM IST

Updated : Aug 7, 2020, 10:41 PM IST

ریاست کیرالہ میں شدید بارش کی وجہ سے ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

اس حادثے میں پائلٹ سمیت 16 مسافر ہلاک جبکہ 123 سے زائد مسافر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔ طیارہ کی پرواز دبئی سے کیرالہ تک تھی۔ حادثے کے دوران فلائٹ میں ایئر انڈیا کا عملہ سمیت 191 مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ شام 7 کر 40 منٹ پر پیش آیا۔

کیرالہ کے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا

بتایا جا رہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث اور موسلادھار بارش کی وجہ سے طیارے کی لینڈنگ صحیح طریقے سے نہیں ہو پائی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

an air india express plane skidded during landing at karipur airport, kozhikode
کیرالہ: کوزیکوڈ ایئر پورٹ پر طیارہ حادثہ، دو ہلاک

حادثے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے وزیراعلی پنرائی وجین سے بات کی ہے اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔

ڈی جی سی اے نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ زخمیوں کو لانے کے لیے 108 ایمبولینسز کو جائے حادثے پر بھیجا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی جائے حادثے پر پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

صدر رامناتھ کووند، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر پون کپور سمیت متعدد اعلی شخصیات نے اس حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

حادثے کے بعد ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کے رشتہ دار ان نمبروں پر رابطہ کرکے زخمیوں کے تعلق سے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

نمبر یہ ہے جن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 0495-2376901

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طیارے میں 174 مسافر، جن میں دو پائلٹ، کیبن کریو کا پانچ عملہ اور 10 بچے سوار تھے۔

Last Updated : Aug 7, 2020, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.