کوزی کوڈ: کوزی کوڈ کے قریب پوککڈ کے رہنے والے 82 سالہ وانانگونی ابوبکر ڈاکٹر نہیں ہیں اور نہ انہوں نے ہیلتھ سائنس سے متعلق کوئی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ ایک دیہاتی ہے جن کا ایک کسان خاندان سے تعلق ہے، لیکن وہ سبز پتوں والی سبزیوں کے طبی افادیت و اہمیت سے بخوبی واقف ہیں، اس لئے انہوں نے سبز پتوں والی سبزیوں کی افادیت سے واقف کروانے کےلئے مہم چلارہے ہیں۔ وہ لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ ’اگر آپ اچھی صحت برقرار رکھنا اور کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو سبز پتوں والی سبزیاں استعمال کریں‘۔ ان کے مطابق ’بینائی سے متعلق امراض، موٹاپا، خون کی کمی، بلڈ پریشر، دل کے مسائل اور صحت کے متعدد مسائل کو کم کرنے کے لیے ڈاکٹر عموماً ہماری خوراک میں پتوں والی سبزیوں کو شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں‘۔
82 سالہ ابوبکر ہمارے ارد گرد پتوں والی سبزیوں کی مختلف اقسام کو جانتے ہیں جو بے شمار طبی اہمیت کی حامل ہیں۔ ابو بکر نے پتوں کے مختلف اقسام جو دواؤں کی اہمیت رکھتی ہیں سے بھی واقف کروایا۔ انہوں نے ہمارے ارد گرد سالن و پکوان کےلئے استعمال ہونے والی سبزیوں کے بارے بھی بتایا۔ سبزیوں اور پتوں کے مختلف اقسام میں 'مولان چیرا، کپا چیرا، تنگاچیرا، پال چیرا، منی چیرا، بڑی پونمکنی، توارا، تھزوتھاما، موری کوٹی، اپا، کرینتھل' وغیرہ شامل ہیں جو طبی افادیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پتوں والی سبزیوں میں وٹامن سی، کیلشیم، بیٹا کیروٹین اور فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ وہ صحت مند جلد کو برقرار رکھنے اور ہمارے مدافعتی نظام کی طاقت بخشتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہاضمہ اور ہڈیوں کی نشوونما کےلئے بھی مفید ہے۔ ابوبکر اپنے گھر کے صحن اور اپنے کھیتوں میں پتوں والی سبزیوں کی 50 سے زیادہ اقسام کو محفوظ کررہے ہیں۔ 'ابوبکر ' (Vannanguni Aboobacker) پتوں کی پچاس سے زیادہ اقسام کے نام اور خصوصیات کو جانتے ہیں۔
ابوبکر نے بتایا کہ "قدرت نے ہمیں ہر چیز سے نوازا ہے۔ ہمیں صرف صحیح انداز میں اس کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔" کھانے کو دوا میں کس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے، اسی سوچ کی وجہ سے واننگونی ابوبکر کو کم عمری سے ہی پتوں والی سبزیوں کی اہمیت و افادیت جاننے کا شوق پیدا ہوا۔ ابوبکر کے مطابق پتوں والی سبزیاں ہمیں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، وٹامنز، معدنیات اور فائبر کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Dr Najeeb Fahmi on Allergies 'بدلتے موسم میں مختلف قسم کی احتیاط لازمی سمجھیں'
علاقہ میں ابوبکر، پتوں والی سبزیوں کو فروغ دینے والی شخصیت کے طور پر مشہور ہیں۔ وہ کوزی کوڈ ضلع میں تقریباً تمام زرعی میلوں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے ہیں اور ہزاروں لوگوں کو پتوں کی اقسام اور ان کے طبی فوائد سے آگاہ کراتے ہیں۔ ابوبکر کا خاندان بھی ان کے مشن کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ان کے افراد خاندان بھی ان کی مہم میں ابوبکر کا ساتھ دیتے ہیں۔