ETV Bharat / state

پڈوچیری میں کورونا کے 251 نئے کیسز، تین افراد کی موت - پڈو چیری میں متاثرہ افراد کی تعداد

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پڈو چیری میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،14،847 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1723 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8،414 افراد کے نمونے لئے گئے اور ان میں سے 251 افراد پازیٹو پائے گئے۔

پڈوچیری میں کورونا کے 251 نئے کیسز، تین افراد کی موت

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 2:23 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈو چیری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 251 نئے کیسز سامنے آئے اور تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پڈو چیری میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،14،847 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1723 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8،414 افراد کے نمونے لئے گئے اور ان میں سے 251 افراد پازیٹو پائے گئے۔

پڈوچیری علاقہ میں کورونا کے 200، کرائیکل میں 31 اور یانم میں آٹھ اور ماہے علاقہ میں کورونا کے 12 کیسز سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 479 افراد کو اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا اور ان میں سے 363 مریض پڈوچیری علاقہ، 97 کرئیکل، نو یانم اور دس ماہے علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔

اس وقت 492 پڈوچیری، 37 کرائیکل ، 25 یانم اور 29 ماہے علاقے میں زیر اعلاج ہیں اور 2979 مریض ہوم آئیسو لیشن میں ہیں۔ مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1،14،847 درج کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.