ETV Bharat / state

Youth Died Due to Electrocution ہیرا نگر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت - کٹھوعہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ متوفی کی شناخت روشن لال ساکن مارہین تحصیل چھانگی کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 3:50 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں بجلی کرنٹ لگنے سے جواں سال نوجوان از جان ہوا۔ اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں ڈھابے میں کام کررہا نوجوان اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب ہائی ٹینشن لائن ڈھابے پر گر آئی۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت روشن لال ساکن مارہین تحصیل چھانگی کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

دوسری جانب جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے نائی چرالہ گاوں میں بدھ کی صبح 16سالہ لڑکی کی لاش کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقے نائی چرالہ میں بدھ کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 16سالہ لڑکی کی لاش کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔اہل خانہ نے بتایا کہ مویشیوں کو چرانے کی خاطر جب وہ گاو خانے کے اندر گئے تو ان کے پیروں تلے اس وقت زمین کھسک گئی جب انہوں نے16سالہ انیتا دیوی دختر یشپال سنگھ کو لٹکتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس بارے میں فوری طورپر آگاہ کیا گیا جنہوں نے لاش کو تحویل میں لے کر طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Shot Dead جموں میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.