ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra In Jammu جموں و کشمیر کو یوٹی بنانے پر کانگریس مکمل خلاف ہے، جے رام رمیش - دفعہ 370 کی منسوخی پر کانگریس کا بیان

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو پالیمینٹ میں جو بل پاس کرنے کا عمل غیر جمہوری تھا اور بی جے پی نے بنا کسی بحث و مباحثہ اسے بھاری اکثریت سے پاس کیا۔

Jairam Ramesh
Jairam Ramesh
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 9:58 PM IST

Updated : Jan 20, 2023, 10:08 PM IST

We are totally against changing J&K into UT,Jairam Ramesh

جموں: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں تفصیلات دی ہے۔انہوں نے کہا کہا آج بھارت جوڑو یاترا کا 126ویں دن ہے اور آج تقربیاً 21 کلو میٹر سفر کو پیدل طے کر کے بھارت جوڑو یاترا کو 22 جنوری تک روک دیا گیا ہے۔

جے تام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں، ڈیلی ویجرس اور کسانوں کے وفود سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو وقفہ لے گی اور اتوار کو دوبارہ پھر سے بھارت جوڑو یاترا شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا اگلے دس دنوں تک جموں و کشمیر میں رہیں گے اور 30 جنوری کے دن کشمیر میں پارٹی ہیڈ کوائیٹر پر ترنگا لہر کر اختتام پذیر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 24 جنوری کے روز راہل گاندھی جموں میں پریس کانفرنس کریں گے ،جہاں جموں کے میڈیا کو دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں راہل گاندھی الگ سے میڈیا سے بات کرے گے۔

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کٹھوعہ سے شروع

دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ5 اگست 2019 پالیمینٹ میں بل کو پاس کرنے کا عمل جمہوری نہیں تھا اور بی جے پی نے اسے بھاری اکثریت سے پاس کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بل پر بحث اور مناسب تجزیہ کیے بغیر منظور کیا گیا اور جموں و کشمیر کو دو حصوں میں بانٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال ہو اور یہاں جمہوریت بحال ہو۔

واضح رہے کہ بھارت جوڑا یاترا آج ( 20 جنوری) کو صبح کٹھوعہ کے کوٹلی موڑ سے شروع ہوئی جس میں راہل گاندھی شیوسینا لیڈر سنجے راوت اور دیگر لیڈارن نے یاترا پیدل چل کے شروع کی۔لکھن پور میں گزشتہ روز راہل گاندھی نے مہاراجہ گلاب سنگھ مجسمہ کے قریب ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں سے کہا کہ وہ بھارت کو 'بچانے' کے لیے ان کے ساتھ چلیں۔

Last Updated : Jan 20, 2023, 10:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.