جموں: صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں جمعہ کو شدید بارش کی وجہ سے ایک پولٹری فارم کا شیڈ گرنے سے دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ Poultry Shed Collapsed 2 died in Kathua یہ واقعہ ضلع کے علاقے کیریان، گنڈیال میں پیش آیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق شدید بارشوں کے سبب پولٹری شیڈ زمین بوس ہو گیا جس کی زد میں آکر تین افراد دب گئے جن میں سے دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ زخمی ہوئے تیسرے شخص کو فوری طور پٹھانکوٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔ ادھر، پولیس نے معاملہ درج کرکے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Two persons Die as Poultry Shed Collapsed in Kathua
مزید پڑھیں:
Woman Falls in Well, Dies: کنویں میں گر کر 34 سالہ خاتون کی موت