ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested کٹھوعہ میں دو منشیات فروش گرفتار نشہ آور مواد کے ساتھ گرفتار، پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 3:57 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ادھمپور میں ایک ٹرک سے 12 کلو فکی برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا۔

Two drug peddlers arrested in Kathua, Police
کٹھوعہ میں دو منشیات فروش گرفتار نشہ آور مواد کے ساتھ گرفتار، پولیس

کٹھوعہ (جموں): معاشرے سے منشیات کی وبا کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کی طرف وسیع پیمانے پر مہم جاری ہے، جس کے نتیجے میں آئے روز منشیات فروشوں کی گرفتاریاں اور نشہ آور مواد بر آمد کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ پولیس نے برین پٹن علاقے میں ایک ناکہ پر تلاشی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 390.7 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو منشیات فروش موٹر سائیکل پر سوار تھے اور پنجاب سے کٹھوعہ کی طرف آ رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں کا تعلق کٹھوعہ سے ہے اور ان کی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ادھمپور کے چنانی علاقے میں ایک ٹرک سے قریب 12 کلو فکی برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک پنجاب کی طرف جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں منشیات کی لت وبائی شکل اختیار کرچکی ہے

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فکی کی صورت میں جو یہ نشہ آور مواد برآمد کیا گیا اس کا وزن قریب 12 کلو ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مواد ڈرائیور نے اپنے کیبن میں رکھا تھا اور اس سلسلے میں ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.