ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری دن تھا۔
انتخابات کے پیش نظر سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اسی ضمن میں آج کٹھوعہ ڈگری کالج سے 47000 ملازموں کو لوہاری ملہار اور بنی کے لئے 98 گاڑیوں میں روانہ کیا گیا تھا۔
پولینگ مراکز پر پولیس کی نفری بھی بڑی تعداد میں تعینات کی گئی ہے۔
اس بات کی جانکاری ضلع کے ڈپٹی کمشنر اوم پرکاش بھگت نے دی ہے۔
اس معلومات کو دیتے ہوئے ضلع کٹھوعہ کے ایس پی شیلیندر مشرا نے بتایا کہ 28 تاریخ کو ہونے والے پہلے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی جانب سے ہر قسم کے ممکنہ حالات سے نمٹنےکی کوشش کی جاری ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کے ہشٹری شیٹرز کو بھی تھانے میں رکھا گیا ہے۔