خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل وارڈ نمبر 7 کے کونسلر کی زیرقیادت مقامی لوگوں کے ایک وفد نے لکھن پور میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر نریندر سنگھ سے ملاقات کرکے لکھن پور پولیس اسٹیشن کے قریب میں واقع کھڈ کی زمین سے تجاوزات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔لوگوں نے اس سلسلے میں انہیں ایک میمو رنڈم بھی سونپا تھا۔
اس کے علاوہ ایک کاپی لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار کے کے شرما پرنسپل سکریٹری ڈویژل کمشنر جموں، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کو بھی بھیجی گئی۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ تجاوز کو ہٹاکر گوشالہ یا بچوں کے لیے کھیل کا میدان بنایا جائے۔
اسی تناظر میں لکھن پور میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر کا کہنا ہے کہ' انہیں اس معاملے کے بارے میں معلومات ہے اور انہوں نے آج اس سلسلے میں تحصیلدار کٹھوعہ سے بھی ملاقات کی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' وہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں گے اور جلد تجاوز کو ہٹائیں گے'۔