کٹھوعہ کے بی جے پی ترجمان سنیل سیٹھی نے اس موقع پر صحافیوں کے کچھ سوالات کے جواب بھی دیے۔
صحافیوں نے جب سوال کیا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں نئے ٹول پلازہ بنائے، شراب پر اضافی ٹیکس لگایا، پیٹرول پر بھی ٹیکس میں اضافہ کیا، اس کے جواب میں سنیل نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے پاس کورونا وائرس کی وجہ سے پیسوں کی کمی ہو گئی تھی اس لیے یہ دیگر ٹیکس لگائے گئے ہیں۔
چار ماہ قبل جموں و کشمیر میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے 'آیوشمان بھارت' منصوبہ کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ کروڑ روپے بھیجا گیا تھا جس کا رجسٹریشن یکم اپریل سے شروع ہونا تھا، جب اس تعلق سے سنیل سے پوچھا گیا کہ ابھی تک رجسٹریشن کیوں نہیں شروع ہوا تو انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی پریشانی 4جی انٹرنیٹ کی ہے۔