جموں: مکر سنکرانتی کے خاص موقع پر ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے لیے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ پوتر گھپا کو دن میں دو بار عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
شری ماتا وشنو مندر شرائن بورڈ نے ان عقیدتمندوں کے لیے اچھی خوش خبر دی ہے جو ہر سال ماتا ویشنو دیوی کے درشن کرنے جاتے ہیں، یا زندگی میں ایک بار ماتا کے دربار کا دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔اب عقیدتمند پُرانی پوتر گھپا سے ماتا کے گھر جا سکتے ہیں۔ اب عقیدت مندوں کو دن میں دو بار اس گھپا سے ماتا بھون میں داخلہ ملے گا۔جس عقیدت مند کو اس پوتر گھپا سے ماتا کے گھر جانے کا موقع ملتا تھا وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا تھا،لیکن اب ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اس پوتر گھپا کو دن میں دو بار کھولا جائے گا اور تمام عقیدت مندوں کو اس گھپا سے ماتا کے درشن کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ پوتر گھپا صبح 10 بجے سے شام 4 بجے اور رات 10.30 بجے سے صبح 5 بجے تک کھولی رہے گی۔ اس دوران جو بھی عقیدت مند ماتا کے گھر پہنچے گا، اسے اس گھپا سے ماتا کے جگہ تک جانے اور ان کے درشن کرنے کا موقع ملے گا۔
ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او انشول گرگ کے مطابق مکر سنکرانتی کے موقع پر روایت کے مطابق قدیم گھپا میں خصوصی رسومات ادا کرنے کے بعد عقیدت مندوں کو درشن کی سہولت فراہم کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کراؤڈ مینجمنٹ کی صلاحیتوں کے مطابق کام کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کال کے مطابق اب یہاں 14 سے 21 جنوری تک صفائی مہم چلائی جائے گی، جس میں کٹرا سے بھون تک پورے ٹریک کی صفائی کی جائے گی۔
ہر سال پورے ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند جموں و کشمیر کے ترکوٹہ پہاڑوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر کے درشن کے لیے آتے ہیں۔ یہ ہندوؤں کا مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہیں۔ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں جانے کے بعد اس کے اندر ایک پُرانی گھپا ہے جسے صرف کچھ خاص دنوں یا کسی خاص موقع پر کھولا جاتا تھا۔ایک شخص کو اس گھپا سے باہر نکلنے میں چند منٹ لگتے ہیں۔ ایسے میں بھیڑ یا دیگر وجوہات کی بنا پر اب تک اس گھپا کو بند رکھا جاتا تھا یا کسی وی آئی پی کے لیے خاص مواقع پر کھولا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں:
نئے سال کے آغاز پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچے
شرائن بورڈ نے آن لائن سہولیت حاصل کرنے والے یاتریوں کیلئے اتکا آرتی کی فیس میں کمی کر دی