اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے سرحدی علاقہ ہیرا نگر سیکٹر پر مقامی لوگوں نے ایک کبوتر کو پکڑا جس کے پیروں سے ایک پرچی بندھی ملی۔ کبوتر کے پیر سے ملنے والی پرچی میں 'کوڈ ورڈ' میں کچھ لکھا ہوا تھا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے فوراً اس کی اطلاع پولیس کو دی اور کبوتر کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے پرچی کو فارنسیک لیب بھیج دیا جہاں ان کوڈ ورڈز کی تحقیقات کی جارہی ہے۔