پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر وکاس شرما جو پولیس پوسٹ مہرین، ضلع کٹھوعہ، کے انچارج بھی ہیں، گذشتہ شام پولیس پوسٹ کے باہر حسب معمول گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے جس دوران ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر ماری۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر کے سر میں شدید چوٹ آئی اور انہیں فوری طور کٹھوعہ ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔
ضلع اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔