جموں وکشمیر آرمڈ پولیس نے سِیوِک ایکشن پروگرام کے تحت گورنمنٹ مڈل اسکول، چک دھاراب خان کو کمپیوٹر لیب وقف کیا تاکہ اس ڈیجیٹل دور میں پسماندہ طلباء کو سہولت پہنچے۔ سِیوِک ایکشن پروگرام کے تحت دو کمپیوٹر پروجیکٹر اور دیگر متعلقہ سازوسامان اسکول کو فراہم کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس (آرمڈ) دانش رانا نے بتایا کہ اس بٹالین نے اس اسکول کی نشاندہی کی ہے جس میں پہلے بچوں کے لئے ڈیجیٹل انداز میں تعلیم سیکھنے کے لئے کمپیوٹر کی سہولت موجود نہیں تھی۔ اب اسکول کے بچوں کو کمپیوٹر لیب اور جدید ترین تکنیک کی تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا ائندہ بھی پسماندہ علاقوں میں اسکولوں کی نشاندہی کر کے انہیں ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائے گی۔