ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں گورنر کے صلاح کار کا دورہ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے یو ٹی میں مختلف صنتعی اکائیوں کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق کاروائی شروع کر دی ہے۔

governor adviso
governor adviso
author img

By

Published : May 2, 2020, 1:25 PM IST

مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے یو ٹی میں مختلف صنتعی اکائیوں کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق کاروائی شروع کر دی ہے۔

اس دوران آج کٹھوعہ میں گورنر کے صلاح کار ایس سبرامنیم اور کے کے شرما نے مختلف صنعتی اکائیوں کا دورہ کیا، تاکہ انہیں دوبارہ شروع کیا جا سکے اور معیشت کو پٹڑی پر واپس لایا جاسکے۔

کٹھوا میں گورنر کے صلاحکار دورہ

اس موقع پر گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق جن صنعتی یونٹوں میں کام شروع کرایا جا سکتا ہے وہاں کام شروع کرانے کی اجازت دے دی جائے گی تاکہ وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو راحت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کے مطابق جن صنعتوں کو اجازت دی گئی ہے ان کے ملازمین کو صنعتی یونٹ میں آنا ہے اور کام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ جن صنعتوں کو شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے وہاں کی یونٹ کو بھی اپنے ملازمین کو حکومت کی ہدایت کے مطابق ریگولیٹ کرنا ہوگا اور اگر اس کے متعلق کسی طرح کی شکایت آتی ہے تو اس پر انتظامیہ کاروائی کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.