ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں زمینی تنازعے پر لڑائی، وکیل نے ہوائی فائرنگ کی - چار سے پانچ افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں اب تک چار سے پانچ افراد گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وکیل نے ہوائی فائرنگ کی
وکیل نے ہوائی فائرنگ کی
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 10:43 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو زمینی تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے دوران ایک وکیل نے اپنی پستول سے ہوائی فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: 'دیباکر سنگھ، جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پیشے سے وکیل ہیں، نے اپنی پستول سے دو گولیاں ہوا میں چلائیں۔ یہ پستول لائسنس یافتہ ہے یا نہیں یہ تحقیقات کا حصہ ہے'۔

انہوں نے بتایا: 'گولی چلانے کے دوران ایڈووکیٹ دیباکر کو پیروں میں چوٹ آئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ مزید لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دو گروہوں کے درمیان زمینی تنازعہ پر گولی چلی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی کال ملتوی

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی نسبت سے اب تک چار سے پانچ افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.