ETV Bharat / state

Campaign against sarore toll plaza: سرور ٹول پلازہ ہٹائے جانے کے حوالہ سے بیداری مہم

یووا راجپوت سبھا کے کارکنان نے سرور ٹول پلازہ ہٹائے جانے کے خلاف مہم کو تیز کرتے ہوئے گوڈا سلاتھیا، سانبہ، گھگوال، ہیرا نگر اور کٹھوعہ میں عوام سے سے ملاقات کی اور پلازہ کے خلاف مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

سرور ٹول پلازہ ہٹائے جانے کے حوالہ سے بیداری مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 5:13 PM IST

سرور ٹول پلازہ ہٹائے جانے کے حوالہ سے بیداری مہم

کٹھوعہ (جموں کشمیر) : سرور ٹول پلازہ کو ہٹائے جانے کی مانگ طول پکڑ رہی ہے۔ یووا راجپوت سبھا کی جانب سے اس حوالہ سے عوامی سطح پر بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ سبھا کے صدر وکرم سنگھ وکی نے جموں بکرم چوک پل کے قریب مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے سے کٹھوعہ تک ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ کٹھوعہ پہنچ کر وکرم سنگھ نے مہاراجہ گلاب سنگھ کے مسجمے کو خراج عقیدت پیش کیا بعد ازاں ما کالی مندر میں پہنچ کر خصوصی آشیرواد حاصل کیا گیا۔

کٹھوعہ کے ماں کالی مندر میں، راجپوت سبھا کے مطابق، سری سری مہنت گری مہاراج نے خصوصی آشیرواد دیکر ان سے کہا: ’’سادھو سماج ہمیشہ وائی آر ایس کے ساتھ ہے۔‘‘ کٹھوعہ کے رام لیلا میدان میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وکرم نے کہا کہ ٹول پلازہ کے لیے وائی آر ایس کا موقف واضح ہے اور وہ جموں کی بہبود کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی تقریب میں جموں کے تقریباً سبھی طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا جا رہا ہے، یہ تقریب ڈوگرہ برادری کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور تقریب کے حوالہ سے راجن سنگھ ہیپی کا کہنا ہے کہ ’’ڈوگرہ برادری کا اتحاد مستقبل کے لیے اہم ہے۔‘‘ اور ممکن ہے کہ اس تقریب میں بھی سرول ٹول پلازہ کے خلاف ایک متفقہ قراردات پیش کی جائے گی۔ وہیں دوسری جاب سرور ٹول ہٹانے کے لیے دوبارہ ایجی ٹیشن کی حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Sarore Toll Plaza Row سرور ٹول پلازا معاملہ پر منڈی میں چکہ جام کا پورا اثر

یووا راجپوت سبھا کے کارکنوں نے گوڈا سلاتھیا، سانبہ، گھگوال، ہیرا نگر اور کٹھوعہ میں عوام سے سے ملاقات کی اور ٹول پلازہ کے خلاف جاری مہم کا حصہ بننے پر زور دیا۔ یووا راجپوت سبھا کے جنرل سیکریٹری وکرم سنگھ نے کہا کہ اگر سرور ٹول پلازہ کو ہٹانے کے لیے جلد کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تو وہ آنے والے دنوں میں احتجاج کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک عرصے سے لوگ ٹول ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم اس حوالہ سے کوئی کارروائی نہیں کی جا جا رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.