ETV Bharat / state

Solidarity Youth Movement نوجوان اپنے مسائل کے حل کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، لبید شافی

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:51 AM IST

Updated : Dec 16, 2022, 12:52 PM IST

بے روزگاری ملک کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ نہایت پریشان ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ان دنوں بے روزگاری کا حال ایسا ہے جیسا گزشتہ 40 برسوں میں کبھی نہیں تھا۔ Solidarity Youth Movement

لبید شافی
لبید شافی

بنگلور: سالیڈیریٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک کے صدر لبید شافی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بے روزگاری کسی چیلینج سے کم نہیں جس سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

نوجوان اپنے مسائل کے حل کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، لبید شافی

لبید شافی نے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ حکومتوں کی جانب سے روزگار کے وعدے تو کیے جاتے ہیں لیکن وہ کبھی عملی میدان میں نظر نہیں آتے وہ صرف کاغذ پر ہی رہ جاتے ہیں۔ Solidarity Youth Movement

لبید شافی نے کہا کہ سالیڑیریٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے عوام و نوجوانوں کے مسائل کے حل کے تئیں نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی منظم کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ وہ حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ Solidarity Youth Movement

لبید شافی نے بتایا کہ اس مقصد کے تئیں نوجوانوں کو آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں، سالیڑیریٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے اسی مہینے 18 دسمبر کو ایک ریاستی سطح کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ مسلم نوجوان منظم ہوں اور ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : Agniveer Camp In Bidar نوجوانوں کے ملک کی خدمت کے لئے جوش و جذبہ کو سلام

Last Updated : Dec 16, 2022, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.