کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے یوگا ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے ہم کو ایک سبق ملا ہے، وہ یہ کہ اگر ہماری قوت مدافعت اچھی تو ہر وائرس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
ہم نے دیکھا ہے کہ کورونا سے بہت زیادہ نوجوان بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی بنیادی جسمانی قوت کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے یوگا ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے۔
ہر روز کوئی بھی جسمانی ورزش کرتے رہنا چاہیے اس سے جسمانی قوت برقرار رہتی ہے اور جب جسم میں موجود قوت بہتر ہو تو کورونا یا پھر کوئی بھی وائرس سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:'صحت مند زندگی کے لئے بھارت نے دنیا کو یوگا کا تحفہ دیا'
اگر جسم میں اندرونی کمزوری ہو تو کوئی بھی دوا استعمال کریں ہم اس مرض پر قابو پانے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا آج آپ تمام لوگوں نے یوگا کیا ہے اس کو ہر روز جاری رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے تمام اعلیٰ ذمہ داران بھی ہر روز ورزش کریں تو جسمانی اور ذہنی دونوں طور پر ہم فٹ رہ سکتے ہیں۔