کرناٹک میں بی ایس یدیو رپا نے آخر کار اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ حکومت کے حق میں 105 ووٹ پڑے جبکہ کانگریس کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے
دراصل 16 اراکین اسمبلی کو اسپیکر کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سے بی جے پی کے لیے راہ آسان ہوگیا تھا۔ کیونکہ ایوان میں اکثریت کا نمبر 105 پہنچ گیا تھا۔ تحریک اعتماد پر بحث کے دوران بی ایس یدیو رپا نے کہا' میں انتقام کی سیاست میں شامل نہیں ہوں، میں بھولنے اور معاف کرو کے اصولوں میں یقین کرتا ہوں'۔
کرناٹک کےوزیراعلی کا حلف لینے کے بعد بی ایس یدورپا نے آج تحریک اعتماد کا فیصلہ کیا تھا اور ساتھ ساتھ مالیاتی بل بھی پاس کرنے کی بات کہی تھی۔
اس سے قبل اسپیکر کے آر رمیش نے 14 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
تحریک اعتماد کو دیکھتے ہوئے کرناٹک پولیس کمشنر آلوک کمار نے کرناٹ اسمبلی کے ارد گرد 4 کلو میٹر کے دائرہ میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔
فلور ٹیسٹ کے فورا بعد اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، جبکہ اسمبلی کو 5 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔