بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے ہفتہ کے روز افسروں کو مہاراشٹر ، کیرالہ اور دیگر ہمسایہ ریاستوں میں کورونا وائرس کے ’ڈیلٹا پلس‘ویرئنٹ کے تعلق سے چوکس رہنے کی ہدایت دی۔
یدی یورپا نے وزراء اور عہدیداروں سے میٹنگ میں کہا ’’ریاست میں سبھی ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے تعلق سے صورتحال قابو میں ہے اور وائرس پر سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ‘‘۔ مزید پڑھیں:
یادگیر میں ویکسینیشن میلہ کا انعقاد
واضح رہے کہ ہمسا یہ ریاست مہاراشٹر میں بڑی تعداد میں وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے انفیکشن کی رپورٹ ہے، جس کے پیش نظر سرحدی اضلاع کو الرٹ پررکھنے کی ہدایت دی گئی۔
اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر اور کیرالہ سے ریاست میں سرحدی علاقوں میں آنے والے لوگوں کی کڑی نگرانی اورکورونا ٹیسٹ کرائے جانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں.