اس موقع پراسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
رکن ریاستی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر آر نے کہ اردو اسکول کسی بھی طرح انگریزی اسکول کے معیار سے کم نہیں ہیں۔
عبد حمید نے اس موقع پر کہ مذکورہ اسکول میں آج سالانہ جسلے کے انعقاد کے ساتھ ساتھ میلاد النبی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موقع میں ڈاکٹر عبد الحمید نے دانشوران سے اپیل کی کہ اپنے اپنے مہلہ کے اردو اسکولوں کو اپنائیں اور وہاں اپنا مال اور وقت لگاکر تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں۔
انہوں سے کہا کہ اس سے نہ صرف اردو کا فروغ ہوگا بلکہ مسلم سماج کے بچوں کی ہر اعتبار سے ترقی بھی ہوگی۔
اسکول کے پرنسپل فریدہ زرین نے کہا کہ یہ اس لئے بھی ممکن ہوا ہے کہ اس اسکول کو منور پاشاہ نے اپنایا ہے اور نہ صرف 3 منزلہ عمارت کی تعمیر انہوں نے کی بلکہ اسکول کی تمام تر ضروریات کا مکمل طور پر خیال رکھتے ہیں۔
آخرمیں منور پاشاہ نے بتایا کہ یہ اسکول مسجد طور کے احاطہ میں ایک چھوٹے سے شیڈ میں تھا اور ان کے اپنانے کے بعد اسکول کا تعلیمی معیار بہت بہتر ہے۔
سالانہ اجلاس میں اسکول کے طلبا نے اپنے والدین کی موجودگی میں حمد، نعت و قوالی کے پروگرامس پیش کئے۔
ڈاکٹر عبد الحمید نے کہا کہ دانشوران آگے آئیں اور سرکاری اردو اسکولوں کو آپناکر انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کریں -