سوامی وینوگوپال نے کہا کہ اگر ہم سال تمام طرح کی برائیوں سے بچے رہیں تو ہم اوپر والے کے زیادہ قریب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ صرف ایک ماہ کا کیوں؟ سال بھر کا ہونا چاہیے ۔
وجے ناتھ ہیرے مٹھ چیئرمین ویر بھارتی فاؤنڈیشن یادگیر نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور وقف کی ہدایت کے مطابق یادگیر کے تمام مسلمانوں نے عبادت کی ہے
عید بہت بڑا تہوار ہے باوجود اس کے تمام لوگوں نے اس کو سادگی کے ساتھ منا کر اور احتیاط پر عمل کرتے ہوئے جو عبادت کی ہے وہ قابل مبارکباد ہے۔