کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمہ صحت کی جانب سے سوفیصد ویکسین مہم کے تحت شہر میں مختلف مقامات پر ویکسین کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کی اپیل پر شہر کی مختلف مساجد کےذمہ داران نے بھی اپنے اپنے مساجد میں ویکسین کیمپ رکھا ہے۔ جس کے چلتے آج مسجد صدر دروازہ میں دوسرا ایک روزہ ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مبشر احمد ساجد محکمہ صحت یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد صدر دروازہ کی جانب سے آج دوسرا ایک روزہ ویکسین کیمپ رکھا گیا ہے۔ جس میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگ حضرات بھی ویکسین لگوائی۔
ڈاکٹر مبشر نے مزید کہا کہ مسجد صدر دروازہ کی جانب سے پہلے ایک روزہ ویکسین کیمپ میں 180 سے زائد لوگوں نے ویکسین لگوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسن پوری طرح محفوظ ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مطمئن ہوکر ویکسین لیں۔
اس موقع پر مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی کے صدر ایوب درزی نے کہا کہ ہم محکمہ صحت یادگیر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے وارڈ کے احباب کے لیے مسجد صدر دروازہ کی جانب سے ویکسین کیمپ منعقد کرنے کا موقع دیا۔