ETV Bharat / state

یادگیر: وسیم رضوی کی مذموم حرکت کے خلاف علما کا شدید احتجاج - وسیم رضوی کی مذموم حرکت

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کرنے کے لیے مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کی ہے جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔

Yadgir: Scholars protest against Wasim Rizvi's heinous act
یادگیر: وسیم رضوی کی مذموم حرکت کے خلاف علماء کا شدید احتجاج
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 4:30 PM IST

کرناٹک کے یادگیر میں بھی مختلف علمائے کرام نے وسیم رضوی کی حرکت کو شرمناک قرار دیا۔ مولانا محمد ابراہیم رضا شاہ پور تعلقہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی پر سخت تنقید کی اور قرآن سے متعلق وسیم رضوی کے بیان کی پرزور مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کو معلوم ہونا چاہیے کہ جس کسی نے بھی قرآن کی بے حرمتی کی ہے اس کا کیا انجام ہوا ہے۔

یادگیر: وسیم رضوی کی مذموم حرکت کے خلاف علماء کا شدید احتجاج

مولانا جلال الدین شاہ پور نے کہا کہ قرآن مجید ایک آسمانی کتاب ہے جبکہ اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کرنے کی اجازت نہ پہلے تھی اور نہ ہی تاقیامت تک کسی کو ہوگی۔ انہوں نے وسیم رضوی کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

مولانا عبدالقدیر عطاری مبلغ سنی دعوت اسلامی نے کہا کہ قیامت تک قرآن کریم میں زیر و زبر کی بھی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے جبکہ اس میں تبدیلی و منسوخی کا مطالبہ کرنا فتنہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتوں سے ملک کی امن و یکجہتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ مولانا نے وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.