ETV Bharat / state

'کثرت سے درود پڑھیں، یہ باعث نجات ہے' - yadgir news

مولانا صدر الہدیٰ نے کہا اللہ نے نماز کے لیے وقت مقرر کیا ہے، حج کے لئے مہینہ مقرر کیا ہے اور حج کے فرائض بتائے گئے ہیں، روزہ رکھنے کے اوقات اور مہینہ اور مدت بتائی گئی ہے، لیکن اللہ تبارک و تعالی نے حضورؐ پر درود کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے نہ کوئی دن، نہ ہی کوئی وقت اور نہ ہی کوئی مہینہ مقرر کیا ہے۔

'کثرت سے درود پڑھیں، یہ باعث نجات ہے'
'کثرت سے درود پڑھیں، یہ باعث نجات ہے'
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 6:05 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا صدر الہدیٰ صدر علماء اہل سنت یادگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے ہر چیز کے لئے وقت مقرر کیا ہے۔

'کثرت سے درود پڑھیں، یہ باعث نجات ہے'

اللہ نے نماز کے لیے وقت مقرر کیا ہے، حج کے لئے مہینہ مقرر کیا ہے اور حج کے فرائض بتائے گئے ہیں روزہ رکھنے کے اوقات اور مہینہ اور مدت بتائی گئی ہے، لیکن اللہ تبارک و تعالی نے حضورؐ پر درود کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے نہ کوئی دن، نہ ہی کوئی وقت اور نہ ہی کوئی مہینہ مقرر کیا ہے بلکہ ہر وقت ہر دم نبی کریمؐ پر درود و سلام بھیجنے کا موقع عطا فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سے ہی نبی کریمؐ کی عظمت و بڑائی اور وقار کا اندازہ ہوتا ہے کہ خود اللہ تبارک و تعالی نے نبی کریمؐ پر درود بھیجتا ہے، فرشتے درود بھیجتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اور آپ کو بھی چاہیے کہ ہم بھی نبی کریمؐ پر درود کا نذرانہ پیش کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے محبوب پر درود بھیجنے کا یہ فائدہ ہوگا کہ اللہ ہمارے قریب ہوں گے اور انشاء اللہ ہماری نجات ہوگی اور برائیوں سے دور رہیں گے تو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.