ETV Bharat / state

یادگیر: خواتین پر ظلم وزیادتی کےواقعات کے خلاف احتجاج - یادگیر کی خبریں

عرفان بادل نے کہا مرکزی حکومت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگاتی ہے مگر بیٹیوں کی حفاظت میں وہ بری طرح ناکام ہے۔

خواتین پر ظلم وزیادتی کےواقعات کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 7:04 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں تنظیم اتحاد ملت یادگیر کی جانب سے ملک میں خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیا گیا۔

خواتین پر ظلم وزیادتی کےواقعات کے خلاف احتجاج

اس موقع پر سابق قانون ساز کونسل کے رکن تنور چنا ریڈی، مولانا مشتاق احمد، مولانا عبدالمنان، برہان الدین صدر تنظیم تحفظ ختم نبوت یادگیر، انور پٹیل صدر انجمن رضائے مصطفی، محمد محبوب رکن بلدیہ، سینئر سماجی کارکن باشو میاں، تجمل حسین، شہباز جاگیردار، صدام حسین کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی اس احتجاجی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما عرفان بادل نے کہا کہ مرکزی حکومت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگاتی ہے مگر بیٹیوں کی حفاظت میں وہ بری طرح ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو: اخبار کے ایڈیٹر کے گھر سے پانچ لوگوں کی لاشیں برآمد

آئے دن ملک میں خواتین پر ہو رہے ظلم زبردستی اور قتل کے واقعات کو روکنے میں مرکزی حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

اس موقع پر تنظیم اتحاد ملت کے صدر ایڈوکیٹ عبدالرزاق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر گوڑا کو یادداشت پڑھ کر سنایا اور ان سے اپیل کی کہ اس یادداشت کو صدر جمہوریہ ہند تک پہنچائیں۔اس موقع پر دیگر احباب نے بھی خطاب کیا۔تنظیم اتحاد ملت کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر تنظیموں کے رہنماوں نے بھی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.