ETV Bharat / state

یادگیر: عید میلاد النبی اور والمیکی جینتی پر جلوس نکالنے پر پابندی

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر گوڑا نے کہا کہ کسی بھی قسم کا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے اپنے علاقوں اور مساجد میں پرامن طریقے سے اور سادگی کے ساتھ اپنا تہوار منانے کی ہدایت دی ہے۔

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 5:45 PM IST

ڈپٹی کمشنر آفس میں امن اجلاس منعقد
ڈپٹی کمشنر آفس میں امن اجلاس منعقد

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں امن اجلاس منعقد ہوا۔ عید میلاد النبی اور والمیکی جینتی کو پرامن طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں یہ امن اجلاس منعقدہ ہوا۔ اس اجلاس میں والمیکی سماج کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ مسلم رہنما، علماء کرام اور بیت المال یادگیر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں امن اجلاس منعقد

بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل، بہمو نائک، وقف بورڈ افسر عبدالرب، بلدیہ کمشنر نائک، قاضی امتیاز الدین صدیقی، طلعت چاند شاہ پور، معین الدین گرمٹکل، سدرشن کے علاوہ دیگر کئی غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر گوڑا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عید میلاد النبی اور والمیکی جینتی کو پرامن اور سادگی کے ساتھ منانے کیلئے حکومت کرناٹک کی جانب سے دیے گئے احکامات پڑھ کر سنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ: عید میلاد النبی کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ اپنے اپنے علاقوں اور مساجد میں پرامن طریقے سے اور سادگی کے ساتھ اپنا تہوار منانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کے تمام احباب کو کورونا سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا نہایت ضروری ہوگا۔

لائق حسن بادل صدر بیت المال یادگیر نے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی اور والمیکی جینتی پر امن اور سادگی کے ساتھ منانے کے لیے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ہدایت دی گئی کہ کورونا سے بچنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے تہوار منائے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں اور سماج میں امن اور شانتی کے لئے نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنے اپنے تہوار نہایت سادگی کے ساتھ اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے منائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.