ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ بلدیہ کےعملےنےگاندھی جینتی کے موقع پر شہرکےگاندھی چوک پر واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر محکمہ بلدیہ کے اسٹاف نے شہر میں صاف صفائی رکھنے اور عوامی خدمت کا عہد لیا۔ اس موقع پر بلدیہ یادگیر کمشنر بگپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم لوگوں نے گاندھی جینتی کے موقع پر شہر میں صاف صفائی رکھنے اور عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کا عہد لیا ہے' کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے عوام شہر میں صاف صفائی رکھنے کے لیے اپنارول ادا کریں.انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے گھر کا کچرا ایک جگہ جمع کریں بلدیہ کے ورکرز گھر گھر پہنچ کر کچرا لے جائیں گے۔
اس موقع پر محکمہ بلدیہ کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت ماتا کا مندر، مہاتما گاندھی کے افکار میں ہمیشہ آباد ہوتا ہے