یادگیر:کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومائی کے ریاستی سطح پر ہماری کلینک کے افتتاح کرنے کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں اس مہم میں تیزی لانے کی کوشش کا سلسلہ جاری ہے۔Yadgir MLA Venkat Reddy Inaugurates Hamari Clinic
یادگیر ضلع کے وارڈ نمبر 29 کے لیڈیز گلی اسٹیشن میں رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے عوام کے لئے ہمارے کلینک کا افتتاح کیا۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسواراج بومائی نے عام لوگوں تک طبی سہولیات مہیا فراہم کرنے کے مقصد سے ہماری کلینک کا ورچوئل افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں:CM Bommai On Minority Voters بومئی نے اقلیتی ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنے کے الزامات کو مسترد کیا
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے مشورہ دیا کہ یادگیر ضلع کے ہر شہری کو ہماری کلینک سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔یہ کلینک آپ لوگوں کے لئے ہے اس سے آپ کو ہی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ Hamari Clinic in Yadgir