ریاست کرناٹک میں ریاستی حکومت کی جانب سے چودہ دن کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو اس مشکل حالات میں فاقہ کشی کا سامنا ہے۔
کورونا کے ایسے ماحول میں اور لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو ایک وقت کا کھانا اور پینے کا پانی تک ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ خاص کر ایسے لوگ جن کے احباب ہسپتال میں زیر علاج ہیں ایسے لوگوں کی مدد کے لیے کوئی نہیں آتا۔ انہیں پریشان حال لوگوں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے اور ان کے درد اور تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رکن سمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے 3 مئی سے ہر روز دوپہر کا ایک وقت کا کھانا اور پانی شہر کے سرکاری ہسپتال، سرکاری کووڈ ہسپتال میں تقسیم کیا جا رہا ہے ۔
یادگیر کے رکن اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے سرکاری ہسپتال اور سرکاری کووڈ ہسپتال میں داخل مریضوں کے رشتے داروں کے لیے روزانہ ہر ایک وقت کا کھانا اور پانی کا انتظام کیا جارہا ہے اور یہ انتظامات 24 مئی تک کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ہر روز 650 احباب کو کھانا دے رہے تھے ۔آج سے مزید 100 لوگوں کا کھانا تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ سو لوگ محکمہ پولیس کے ذمہ دار ہوں گے ان لوگوں کے لئے بھی دوپہر کا کھانا اور پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز مختلف قسم کے پکوان تیار کیے جا رہے ہیں۔ کوشش یہی ہے کہ بہتر سے بہتر کھانا دیا جائے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے ان تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کیا، جو اس کام میں ان کا تعاون کر رہے ہیں ۔