ETV Bharat / state

یادگیر: اسلامی کوئز مقابلے کا کامیاب انعقاد، طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 4:39 PM IST

اسلامی کوئز مقابلے میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام پانے والی کامیاب ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ اس اسلامی کوئز مقابلہ جات میں حصہ لینے والے لڑکوں کو ترغیبی انعامات بھی دیے گئے۔

اسلامی کوئز مقابلے کا کامیاب انعقاد، طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسجد صدر دروازہ یادگیر میں 13واں سالانہ اسلامی کوئز مقابلے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اسلامی کوئز مقابلے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پرائمری، ہائر پرائمری اور ہائی اسکول سطح پر لڑکوں کی ٹیم بناکر اس پروگرام کو ترتیب دیا گیا تھا۔ اسلامی کوئز مقابلے میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام پانے والی کامیاب ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ اس اسلامی کوئز مقابلہ جات میں حصہ لینے والے لڑکوں کو ترغیبی انعامات بھی دیے گئے۔

گزشتہ 13 سالوں سے پابندی کے ساتھ ہر سال ماہ ربیع الاول کے موقع پر اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ بچوں میں اسلامی دینی معلومات میں اضافہ کیا جاسکے۔

الحمدللہ پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کے لڑکوں نے کافی جوش و خروش کے ساتھ اس اسلامی کوئز مقابلے میں حصہ لیا اور انعام حاصل کیے۔

اجلاس کی صدارت صدر مسجد صدر دروازہ ایوب درزی نے کی جب کہ منصور احمد افغان صدر قدیم عیدگاہ کمیٹی یادگیر، ریاض احمد ضلع بھارتیہ جنتا پارٹی مائنارٹی صدر، تجمل حسین صدر ستیہ وادی ہیومن رائٹس، غلام جیلانی سابق چیئرمین وقف مشاوراتی کمیٹی یادگیر، مولانا نظام الدین برکاتی خطیب امام مسجد صدر دروازہ یادگیر قاضی الدین صدیقی صدر قاضی یادگیر، لال احمد محکمۂ پولیس، پیر محمد، کانگریس رہنما توفیق زماں، بی جے پی مائنارٹی رہنما حسین بادشاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس اجلاس کی نظامت سید ساجد حیات سیکرٹری مسجد صدر دروازہ یادگیر نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔ عنایت الرحمٰن سابق رکن بلدیہ، یعقوب درزی، پروگرام کنوینر ثناء اللہ و انتظامی کمیٹی مسجد ہٰذا کے ساتھ مل کر پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

اس موقع پر ایوب درزی صدر مسجد صدر دروازہ یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی سے دسویں جماعت تک کے لڑکوں کے لئے یہ اسلامی کوئز مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

قاضی امتیاز الدین صدیقی نے اس موقع پر انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ یادگیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں میں دینی معلومات فراہم کرنے کی نیت سے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قاضی امتیاز الدین صدیقی نے اسلامی کوئز مقابلہ جات میں حصہ لے کر کامیاب ہونے والے لڑکوں کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.