ادھر ریست کرناٹک کے ضلع یاد گیر کے لکشمی نگر کی رہنے والی شیو لیلا نامی خاتون جو اپنی خانگی امورکی انجام دہی کے ساتھ ساتھ لاک ڈاون کے دورانیہ کے دوران غریب اور مزدوروں کے درمیان ماسک مفت تقسیم کر رہی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے شیولیلا نے بتا یا کے لاک ڈاون کے دورانیہ کے دوران میڈیکل ہالوں میں ماسک کی عدم دستیا بی ہے ۔ اور کہیں دستیاب بھی ہے تو قیمت زیا دہ ہے ۔ جسے سبزی فروش ،میوہ فروش اور یومیہ مزدور خریدنے سے قاصر ہیں ۔
اسی لیے شیولیلا لوگوں کے لئے اپنے ہاتھوں سے ماسک بنا کر ان لوگوں میں مفت تقسیم کر رہی ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضروری سامان خرید اری کے لیے گھر سے نکلتے وقت بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے
اس لئے شیو لیلا نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت ماسک پہن کر نکلیں۔