ETV Bharat / state

یادگیر: صحافیوں میں راشن کٹ تقسیم - کورونا اور لاک ڈاؤن

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے این وی ایم ہوٹل کے کانفرنس ہال میں رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کی جانب سے شہر کے صحافیوں کو راشن کٹ تقسیم کی گئی۔

صحافیوں میں راشن کٹ تقسیم
صحافیوں میں راشن کٹ تقسیم
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 7:28 PM IST

اس اجلاس میں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر ویر بسنت ریڈی، کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر آندودھر، تعلقہ صدر راجیش پاٹل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

صحافیوں میں راشن کٹ تقسیم

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ 'میرے حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل 45 دن تک شہر کے کووڈ سرکاری ہسپتال اور غیر سرکاری ہسپتال کے علاوہ محکمہ پولیس سے وابستہ احباب و دیگر ضرورت مند لوگوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کی۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا اور لاک ڈاؤن میں جہاں ڈاکٹرز، نرس، آنگن واڑی ورکرس، محکمہ پولیس کے تمام ذمہ دار، محکمہ بلدیہ کے شانہ بشانہ صحافیوں نے بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر نازک حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائی جس کے لیے وہ تمام افراد قابل مبارکباد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی ہدایت

کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے کہا کہ دیگر طبقات کی طرح صحافی احباب کو بھی حکومت کی جانب سے امداد ملنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.