ETV Bharat / state

یادگیر: سڑکوں اور پلوں کی مرمت کرنے کی ہدایت

حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے یادگیر میں کئی سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی سڑکوں اور پلوں کی مرمت کی ہدایت

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:16 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے سڑکوں اور پلوں کی فوری مرمت کی ہدایت دی ہے، پبلک ورک ڈپارٹمنٹ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں بھاری بارش اور سیلاب سے جن سڑکوں اور پلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ فوری طور پر ان کی درستگی کے کاموں کو تیزی سے انجام دیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت تاکید کی کہ سبھی متعلقہ عہدے داران سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے کاموں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے یادگیر میں کئی سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مرمت کے کاموں کو انجام دینے کے لیے 17 کروڑ روپے پبلک ورک ڈپارٹمنٹ محکمہ کو جاری کیے گئے ہیں، محکمہ کے افسران کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے کاموں کو شروع کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے پبلک ورک ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئر دیوداس چوہان کو ہدایت دی کہ سڑکوں اور پلوں کے مرمت کے کام میں خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے محکمہ پبلک ورک ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ یادگیر، سیدا پور، کونکل کراس، گرمٹکل، نادےپلی، اجلا پور، یرگول، کے علاوہ ضلع کے دیگر سڑکوں کی مرمت کے کاموں کو تیزی سے انجام دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.