ETV Bharat / state

یادگیر: برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج - برقی شرحوں میں اضافہ

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

Yadgir: Congress protests against increase in electricity rates
یادگیر: برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:48 PM IST

کرناٹک حکومت کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس پارٹی نے یادگیر ضلع میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلع کانگریس پارٹی دفتر یادگیر سے سبھاش چوک تک ایک بائیک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یادگیر: برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

سبھاش چوک پر کانگریس پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے ریاست حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں ایک طرف عوام کورونا وبا اور لاکھ ڈاون سے پریشان ہیں وہیں دوسری طرف ریاستی حکومت عوام پر مزید بوجھ عائد کرتے ہوئے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بی جے پی حکومت کو عام لوگوں کی تکالیف دور کرنے کی فکر کرنا چاہئے۔

ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا کے توسط سے کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو ایک یاداشت روانہ کی گئی جس میں برقی شرح میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجی ریلی میں چناریڈی پاٹل سابقہ قانون ساز کونسل، سرینواس ریڈی، باشاہ میاں سیکرٹری کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی، شیخ محبوب رکن بلدیہ، رگھویندر ریاستی یوتھ سیکریٹری کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.