آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کے جنرل سکریٹری سوم شیکھر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی مخالف مزدور اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 26 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ متعدد مزدور ٹریڈ یونینز اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 26 نومبر کو ملک گیر پیمانہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ اسی دن آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر کی جانب سے یادگیر میں بند منایا جائے گا۔
سوم شیکھر نے کہا کہ مرکزی حکومت عام لوگوں، کسانوں اور مزدوروں کو اعتماد میں لئے بغیر قوانین مرتب کر رہی ہے جبکہ حکومت کے رویہ کے خلاف ملک بھر کے مزدور اور کسان احتجاج کریں گے۔
انہوں نے یادگیر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے ذمہ داروں سے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل ی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کو خانگیانہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کمزور ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو سبھاش چوک، شاہ پور، بسویشور چوک، شورا پور، گاندھی چوک کے علاوہ دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں اوما دیوی کے علاوہ تنظیم کے دیگر ذمہ دار موجود تھے۔