ETV Bharat / state

عبدالغفار کرناٹک کانگرس لیبر سیل کے ریاستی سیکرٹری منتخب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 2:32 PM IST

کرناٹک پردیش کانگرس کمیٹی کے لیبر سیل کے ریاستی سیکرٹری کے طور پر عبدالغفار کو منتخب کیا گیا ہے۔ عبدالغفار کانگرس پارٹی کے ایک فعال اور متحرک کارکن کے طور پر یادگیر میں کام کر رہے ہیں۔ Karnataka Pradesh Congress Labour Cell

عبدالغفار کانگرس لیبر سیل کے ریاستی سیکرٹری منتخب
عبدالغفار کانگرس لیبر سیل کے ریاستی سیکرٹری منتخب

عبدالغفار کرناٹک کانگرس لیبر سیل کے ریاستی سیکرٹری منتخب

یادگیر : کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مشہور سیاسی رہنما عبدالغفار نے کانگرس کمیٹی میں لیبر سیل کے طور پر ریاستی سیکرٹری منتخب ہونے پر سیاسی رہنماوں نے انہیں مبارکباد دی ۔اس موقع پر کرناٹک اقلیتی بہبود کے صدر ضمیر احمد خان،ریاستی وزیر و رکن اسمبلی شاہپور شرن بسپادشنا پور، یادگیر رکن اسمبلی چنا ریڈی پاٹل اور کرناٹک پردیش کانگرس کمیٹی کی اقلیتی سیل کے صدر اور نائب صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس پارٹی کے اعلی ذمہ داران نے جس اعتماد اور بھروسہ کے ساتھ مجھے کرناٹک پردیس کانگرس کمیٹی کے لیبر سیل کا ریاستی سیکرٹری منتخب کیا ہے اس کے لئے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں اس اعتماد اور بھروسہ کو پوری طرح نبھاتے ہوئے ضلع یادگیر میں کانگرس پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے عوامی و فلاحی کاموں کو لوگوں تک پہنچانے اور لیبر اقلیتی سیل سیکرٹری کے طور پر اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:بسوا کلیان میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل

ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگرس پارٹی نے ریاست میں اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کا بھروسہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پانچ میں سے چھ انتخابی وعدوں کو کانگرس پارٹی نے پورا کیا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد پانچواں انتخابی وعدہ بھی پورا کیا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.