ETV Bharat / state

یادگیر: نرسنگھانند سرسوتی کے بیان کی سخت مذمت - دین اسلام کو لے کر کبھی قرآن کو لے کر کبھی اذان کو لے کر گستاخی

ملک میں آئے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ جاری ہے، کبھی مذہب کے نام پر، کبھی قرآن اور کبھی اذان پر کوئی نہ کوئی بیان اس طرح دیا جارہا ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔

یادگیر: نرسنگھانند سرسوتی کے بیان کی سخت مذمت

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 7:31 AM IST

اسی طرح کا ایک تازہ واقعہ نرسنگھانند سرسوتی کا ہے، جس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ ریاست کرناٹک ضلع یادگیر کے مجلس اتحاد المسلمین شاخ یادگیر کے صدر ذاکر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یادگیر: نرسنگھانند سرسوتی کے بیان کی سخت مذمت

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور بیان بازی ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو مجروح کرنے کے برابر ہے۔

انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کرتے ہوئے نرسنگھا نند سرسوتی کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ سے پر زور اپیل کی کہ مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے والے بیانات دینے والوں پر سخت کارروائی کریں۔

ذاکر احمد سوداگر نے مزید کہا کہ کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی بھی مذہب کے پیشوا اور اس کے رہنما کی گستاخی برداشت نہیں کرتا، مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اس واقعے پر سخت کاروائی کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.