ETV Bharat / state

یادگیرلاک ڈاؤن: صبح 6 بجے سے دن میں بارہ بجے تک مہلت

author img

By

Published : May 28, 2021, 9:29 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے یادگیر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی پہلوؤں کے مدنظر لاک ڈاؤن لگادیا ہے۔

یادگیرلاک ڈاؤن: صبح 6 بجے سے دن میں بارہ بجے تک مہلت
یادگیرلاک ڈاؤن: صبح 6 بجے سے دن میں بارہ بجے تک مہلت

نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں ہفتے کے پہلے تین دن صبح 6 بجے سے 12 بجے تک باقی چار دن کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر مکمل طورپ پر لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی اطلاع کے مطابق 28 مئی تا 30 مئی تک لاک ڈاؤن میں نرمی دیتے ہوئے صبح 6 بجے سے دن میں 12 بجے تک اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جس میں سبزی، دودھ، گوشت اور کرانہ وغیرہ کی دکانیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے، ان میں میڈیکل اسٹورس، ہسپتال، ایمبولینس، پٹرول پمپ، اگریکلچر تمام زرعی اور زراعت سے متعلق سرگرمیاں بیج، کھاد اور کیڑے مار دوا سے متعلق دکانوں کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک کی اجازت ہے۔

اس کے علاوہ اے ٹی ایم، بینک اور پوسٹ آفس 50 فیصد عملہ کے ساتھ فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ سروس جیسے کولڈ اسٹوریج، فارماسوٹیکل، دال میل، رائس میل، کیمیکل انڈسٹریز اور پروڈکشن ٹرانسمیشن پلانٹس کو پچاس فیصد عملہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.